عثمان مختار کوہمیشہ منفرد اور متاثر کن کردارکی تلاش

 عثمان مختار کوہمیشہ منفرد اور متاثر کن کردارکی تلاش

کراچی (سٹاف رپورٹر ) اداکار عثمان مختار نے کہا ہے کہ شوبز کیریئر میں آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آئیں کیونکہ ہمیشہ منفرد اور متاثر کن کردار کی تلاش میں رہتا ہوں۔

 عثمان مختار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اداکاری کے بعد مجھے وہ شہرت ملی جو اس سے پہلے مجھے کبھی نہیں ملی تھی ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ اصل زندگی میں میرے اور نیمل کے درمیان کوئی رومانوی تعلقات نہیں تھے بلکہ ہمارا رشتہ بھائی بہن جیسا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نیمل اور میں ایک دوسرے کو بہت پہلے سے جانتے تھے لیکن سکرین کے کرداروں کو ذاتی زندگی میں بھی اسی نظر سے دیکھنا بہت غلط ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں