کورونا سے کاروبارٹھپ،متھن چکروتی مودی حکومت پر برس پڑے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار متھن چکرورتی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے دوران اقدامات نہ ہونے پر اُن کا کاروبار بالکل ٹھپ ہوگیا تھا۔
ایک ٹی وی شو میں انہوں نے بتایاکہ کورونا کی وجہ سے ریسٹورنٹ کا کاروبار متاثر ہوا، ایک وقت ایسا تھا کہ کافی کا ایک کپ بھی فروخت نہیں ہوپاتا تھا ،اگرمودی حکومت ٹورازم کیلئے اقدامات کرتی تو ایسانہ ہوتا ۔