میری جانب آنیوالے کام میں کبھی کمی نہیں آئی:علیزے شاہ

میری جانب آنیوالے کام میں  کبھی کمی نہیں آئی:علیزے شاہ

کراچی (این این آئی)ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایسا بہت کچھ ہے جس پر میں بات کرنا چاہتی ہوں مگر کچھ کہہ نہیں پاتی۔

 متعدد بار ایسا بھی ہوا کہ میرے الفاظ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا۔ تنازعات کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا میری جانب آنے والے کام میں کبھی کمی نہیں آئی، بس ایک بار مجھے کم کام مل رہا تھا، ایسا اس وقت ہوا جب میرا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا اور چہرے کیل مہاسوں کی وجہ سے سرخ ہوگیا، یہ ہارمونز کا توازن بگڑنے کا نتیجہ تھا اور مجھے ٹھیک ہونے میں وقت لگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں