اکشے کمار نے ممبئی میں 7کروڑ 80 لاکھ کا فلیٹ خریدلیا

اکشے کمار نے ممبئی میں 7کروڑ  80 لاکھ کا فلیٹ خریدلیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ممبئی میں 7کروڑ80لاکھ روپے مالیت کا شاندار اپارٹمنٹ خریدنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کیمطابق اکشے کمار نے مبینہ طور پر ممبئی کے علاقے کھار ویسٹ میں ایک پرآسائش فلیٹ خریدا ہے ۔ دستاویز کے مطابق اپارٹمنٹ 1878 سکوائر فٹ پر محیط ہے اور وہ بلڈنگ میں 19ویں فلور پر واقع ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن 7 جنوری کو ہوئی ۔ممبئی میں سمندر کے قریب فلیٹ کیساتھ اکشے کمار کی جائیدادیں گوا اور ماریشس میں بھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں