اداکارہ سنی لیونی باقاعدہ سند یافتہ سکوبا ڈائیوربن گئیں
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیونی باقاعدہ سند یافتہ سکوبا ڈائیوربن گئیں۔
اداکارہ نے سکوبا ڈائیونگ کی تربیت مکمل کرلی جس کے بعد انہیں سکوبا ڈائیورکی سند دی گئی۔ سنی لیونی کا کہنا تھا کہ انہیں شروع سے سمندراورسکوبا ڈائیونگ پسند ہے ۔ پچھلے کچھ سالوں سے سکوبا ڈائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی تھی۔سنی لیونی کے مطابق انہوں نے مالدیپ میں سکوبا ڈائیونگ کا کورس مکمل کرلیا جس کے اختتام پرانہیں سکوبا ڈائیورکی سند دی گئی۔