حمائمہ مذہبی شخصیت سے شادی کی خبروں پر پھٹ پڑیں

حمائمہ مذہبی شخصیت سے شادی کی خبروں پر پھٹ پڑیں

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حمائمہ ملک نے مذہبی شخصیت سے شادی کرنے کی غلط خبریں پھیلا نے والوں پر شدید برہمی کا اظہا ر کیا ہے ۔

حمائمہ ملک نے انسٹا گرام پر طویل پوسٹ میں طنزاً کہا کہ ان تمام بلاگرز اور میڈیا کو سلام جو ‘وویورشپ’ کیلئے یلو جرنلزم کرتے ہیں، ہر دوسرے مہینے کسی ایسے شخص کے ساتھ میری شادی کروا دی جاتی ہے جو مجھ سمیت میرے خاندان کیلئے باعث شرمندگی ہوتی ہے ۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تو اپنے سوشل میڈیا پیج پر خوش خبری سنائیں گی۔

حمائمہ نے ایک اور انسٹا پوسٹ میں بلاگرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کی تصاویر آپ وائرل کر رہے ہیں وہ قابلِ احترام گھرانوں سے ہیں، وہ میرے لیے قابلِ قدر ہیں اور میرے رہبر ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ خدارا اتنی بڑی روحانی شخصیات کو اس طرح کے معاملات میں محض ‘گوسپ مٹیریل’ کیلئے مت گھسیٹیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں