اقرا اگراداکارہ نہ ہوتیں تب بھی میری بیوی ہی ہوتیں:یاسرحسین
کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز اپنے شوہر اوراداکار یاسرحسین کومزید 2شادیاں کرنے دیں گی یا نہیں یاسرنے بتادیا۔
یوٹیوب چینل کوانٹرویومیں جب یاسر حسین سے تین شادیاں کرنے سے متعلق سوال کیا گیا تویاسر نے جواب دیا کہ اقرا انہیں کبھی دوسری شادی بھی نہیں کرنے دیں گی توتیسری کا بھی کوئی سوال نہیں۔یاسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے جولڑکی شادی کے قابل لگی اس سے شادی کرلی۔ اس کے علاوہ نہیں پتا کہ کس سے شادی کی جاسکتی ہے ۔ اقرا عزیز اگراداکارہ نہ ہوتیں تب بھی میری بیوی ہی ہوتیں۔