پریانکا کیساتھ فلم آفر ہوئی مگر وقت نہ تھا:شمعون عباسی

پریانکا کیساتھ فلم آفر ہوئی مگر وقت نہ تھا:شمعون عباسی

کراچی(این این آئی) اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

حال ہی میں شمعون عباسی ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے دو بار فلموں کی پیشکش ہوئی تھی۔ ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے فلم کی آفر کی تھی۔شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے سے اس لیے منع کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک پاکستانی فلم ‘‘وار’’ میں کام کررہے تھے ،اس فلم میں پریانکا چوپڑا بھی تھیں اور ان کے اور پریانکا چوپڑا کے وقت کا مسئلہ تھا،دوسری بار بالی ووڈ ہدایت کار رام گوپال ورما نے انہیں فلم کی آفر کی لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں بھارت جاؤں اور وہاں چھ، سات ماہ گزاروں لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں