موقع کی مناسبت سے پیشرفت کرتا ہوں:ہمایوں سعید
لاہور(این این آئی)اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو رہی ہے اور موقع کی مناسبت سے پیشرفت کرتا ہوں۔
جولوگ اپنی زندگی میں ڈسپلن کو اہمیت دیتے ہیں وہ کامیاب رہتے ہیں اور بے ترتیب زندگی گزارنے والوں کی زندگی کے نتائج بھی ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ زندگی نام ہی جستجو اور محنت کرنے کا ہے اگر انسان یہ سمجھے کہ اس نے مقام اور پیسہ بنا لیا ہے توگھر بیٹھ جائے تو میں اسے درست نہیں سمجھتا ،مجھ میں ہمیشہ سے کام کرنے کی لگن اور جستجو ہے ۔