فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کیلئے تیار

فیروز خان اداکاری  کے بعد گلوکاری کیلئے تیار

کراچی (این این آئی)اداکار فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

فیروز خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں اداکار کو ریپنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔اْنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘یہ ایسا وقت ہے جب میں آکر تباہی مچاناچاہتا ہوں۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ‘ یہ گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے ۔فیروز خان کی اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اداکار کے مداح اْن کے گانے کو سننے کیلئے بھی بے تاب ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں