خدا کی ذات سے ہر وقت اچھی امید رکھتی ہوں:ثنا جاوید

 خدا کی ذات سے ہر وقت اچھی امید رکھتی ہوں:ثنا جاوید

لاہور(این این آئی) اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ زندگی کے فلسفے کو سمجھنا آسان نہیں ہے۔

قسمت پر بے حد یقین ہے اور خدا کی ذات سے ہر وقت اچھے کی امید رکھتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں ثنا جاوید نے کہا کہ اگر آپ زندگی کے فلسفے کو سمجھنے بیٹھیں تو اس کی گتھی کو کبھی بھی نہیں سلجھا پا ئیں گے اس لئے نیک نیتی ،محنت اور لگن سے کام کریں اور اپنی زندگی کی ڈوری خدا پر چھوڑ دیں جو اپنے بندوں کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتا ۔ اگر انسان صرف اپنے بچپن سے بڑھاپے کی زندگی پر نظر دوڑائے تو انسان سوچوں سے باہر نہیں آ سکتا ۔

اداکارہ نے کہا کہ میراقسمت پر بے حد یقین ہے اور آپ کی قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے لیکن انسان کو محنت اور نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے اور شفاف دل کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے اور خدا کی ذات سے ہر وقت اچھے کی امید رکھنی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں