حکومت اور فنکاروں میں رابطے کیلئے فوکل پرسنز ناگزیر:لیلی زبیری
لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ لیلی زبیری نے حکومت اور فنکاروں کے درمیان رابطے کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے فنکار اپنے مطالبات مؤثر طریقے سے حکومتی حلقوں تک نہیں پہنچاسکتے ۔
ایک انٹر ویو میں انہو ں نے کہا کہ حکومت مرکز اور صوبوں کی سطح پر دونوں طرف سے رابطوں کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کی جائے تاکہ حکومت کو شوبز انڈسٹری کے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔