شوبز میں انٹری سے متعلق نہیں سوچا:غزل صدیق

شوبز میں انٹری سے متعلق  نہیں سوچا:غزل صدیق

لاہور(شوبز ڈیسک)ماضی کی مقبول اداکارہ غزل صدیق نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں لوگ ان کے نام کے بجائے ‘ماروی’ کے نام سے پہچانتے ہیں ۔

غزل صدیق نے 1990 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا تھا ،ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک سکرین سے غائب رہنے والی غزل صدیق حال ہی میں کینیڈا سے وطن واپسی پر سندھی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں غزل صدیق کا کہنا تھا کہ فوری طور پر انہوں نے شوبز میں انٹری سے متعلق نہیں سوچا۔ انہیں اداکاری سے زیادہ میزبانی کرنا اچھا لگتا ہے اور اگر کوئی اچھا موقع ملا تو وہ ضرور اس پر کام کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں