بھارتی گلوکار سونونگم کو پدماشری اعزاز سے نوازدیا گیا

بھارتی گلوکار سونونگم کو  پدماشری اعزاز سے نوازدیا گیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ گلوکار سونو نگم کو بھارت کے چوتھے بڑے اعزاز پدماشری سے نوازا گیا ہے ۔

 گلوکار نے پدماشری ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کردیا۔ اعزاز ملنے کے بعد سونو نگم نے ردعمل دیتے ہوئے بھارتی حکومت کا شکریہ اداکیا اور اس اعزاز کو اپنی والدہ کے نام کرتے ہوئے کہا کاش وہ اس وقت یہاں ہوتیں تو بہت زیادہ روتیں۔واضح رہے کہ سونو نگم بالی ووڈ کے مشہور گلوکار ہیں جن کے کریڈٹ پر کئی مقبول گانے ہیں۔ انہیں 2003 میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں