موناکو کی شہزادی کی پیرس فیشن شو میں گھوڑے پر انٹری

موناکو کی شہزادی کی پیرس فیشن شو میں گھوڑے پر انٹری

لاہور(شوبز ڈیسک) یورپی ملک موناکو کی شہزادی نے فرانس کے دارالحکومت میں ہونے والے فیشن شو کے سٹیج پر گھوڑے پر سوار ہوکر نیا سٹائل متعارف کرادیا۔

 پیرس میں ہونے والے فیشن برانڈ ‘چینلز‘ کے خصوصی ملبوسات کے شو کے دوران موناکو کی شہزادی 35 سالہ شارلٹ کاسی راگی گھوڑے پر سوار ہوکر سامنے آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کا آغاز ہی موناکو کی شہزادی شارلٹ کاسی راگی کی انٹری سے ہوتا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موناکو کی شہزادہ ابتدائی طور پر گھوڑے کو آرام سے پورے اسٹیج پر کیٹ واک کرواتی ہیں اور آخر میں تیزی سے انہیں دوڑاتی ہوئی سٹیج سے باہر چلی جاتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں