سنجے دت اور سنیل شیٹھی کی 12 سال بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی

سنجے دت اور سنیل شیٹھی کی 12 سال بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی جوڑی سنجے دت اور سنیل شیٹھی کو 12 سال بعد ایک ساتھ سکرین پر واپسی لانے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔

 سنجے دت اور سنیل شیٹھی بہت جلد مشہور فلم ‘یملا پگلا دیوانہ’ کے ہدایت کار سمیر کارنک کی کامیڈی فلم میں نظر آئیں گے ۔ ایشا گپتا، زید خان، سوربھ شکلا اور جاوید جعفری بھی فلم کا حصہ ہوں گے ۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ سنجے دت اور سنیل شیٹھی فلم میں پنجابی کردار ادا کریں گے جبکہ دیگر فنکاروں کے کردار کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے ۔سنجے دت پروڈیوسر کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں