کترینہ کیف کی ممبئی کی خواتین سے حفاظتی اقدام کیلئے درخواست

کترینہ کیف کی ممبئی کی خواتین  سے حفاظتی اقدام کیلئے درخواست

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ممبئی کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ اپنے موبائل میں ہیلپ لائن ‘103’ کو سیو کرلیں۔

کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ‘ممبئی پولیس کا (نربھیا سکواڈ) ممبئی شہر میں خواتین کیلئے ایک خصوصی دستہ ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ نربھیا سکواڈ سے ہیلپ لائن (103) پر کسی بھی مشکل وقت میں رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔اداکارہ نے ممبئی کی خواتین سے درخواست کی کہ وہ اپنے سپیڈ ڈائل میں ایک اور ہیلپ لائن کا اضافہ کرلیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں