جیمز بانڈ کے اگلے حصے کیلئے ادریس ایلبا کے نام پر غور
کیلیفورنیا(شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ کی مقبول جاسوس فلم فرنچائز جیمز بانڈ کے اگلے حصے کے لیے پہلی بار کسی سیاہ فام اداکار کے نام پر غور کیا جا رہا ہے ۔
فلم کے اگلے حصے میں دی سوسائیڈ سکواڈ سے شہرت پانے والے اداکار ادریس ایلبا کو 007 کا کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کر سکتے ہیں۔ ادریس ایلبا کے علاوہ، ٹام ہارڈی، رچرڈ میڈن، سیلین مرفی، لاشانہ لنچ، ہنری کیول، ٹام ہلڈلسٹن، اور سیم ہیوگن بھی سیکوئل میں ایجنٹ کا کردار ادا کرنے کیلئے سامنے آئے ہیں تاہم باضابطہ کاسٹنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا۔