میرا نے مجھ سے انگریزی کی ٹیوشن مانگی تھی:انوشے اشرف

میرا نے مجھ سے انگریزی کی ٹیوشن مانگی تھی:انوشے اشرف

کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے اْن سے انگریزی کی ٹیوشن کلاسز مانگی تھیں۔

انوشے اشرف نے ایک ویب چینل کے شو میں شرکت کی ۔دورانِ گفتگو انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ اداکارہ میرا نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھے ہفتے میں دو دن انگریزی کی ٹیوشن کلاسز دوگی؟۔ میں میرا جی کی بات سْن کر ہنسنے لگ گئی مجھے لگا تھا کہ وہ مذاق کررہی ہیں لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مذاق نہیں کررہی تھیں

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں