کئی ماہ معطل رہنے کے بعد کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پھر ٹوئٹر پر واپس آگئیں، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے مداحوں کیلئے پیغام بھی جاری کردیا۔
کئی ماہ تک معطل رہنے کے بعد ٹوئٹر پر کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر بحال ہوگیا۔واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا کا اکاؤنٹ ان کی ٹیم چلاتی ہے ۔ کنگنا نے اکاؤنٹ کے ذریعے مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘یہاں واپس آکر اچھا لگا۔ خیال رہے کہ بحال ہونے والا کنگنا رناوت کا یہ اکاؤنٹ تصدیق شدہ نہیں ہے ۔