میرا دوست پٹھان خطرناک مشن پر ہے :کترینہ کیف

میرا دوست پٹھان خطرناک  مشن پر ہے :کترینہ کیف

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے فلم پٹھان سے متعلق فلمی شائقین کیلئے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے ۔ کترینہ کیف نے اپنی انسٹا سٹوری پر ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں اپنی فلم ٹائیگر میں اپنے کردار زویا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ میرا دوست پٹھان ایک خطرناک مشن پر ہے ۔انہوں نے فلمی شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ قومی سلامتی کے مفاد میں یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس بارے میں کچھ بھی سرِ عام ظاہر نہ کریں کیونکہ آپ سب اب اس کلاسیفائیڈ مشن کا حصہ ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں