جسٹن بیبر نے گانوں کے حقوق200ملین ڈالرز میں بیچ دئیے

جسٹن بیبر نے گانوں کے حقوق200ملین ڈالرز میں بیچ دئیے

نیویارک(این این آئی) پاپ گلوکار جسٹن بییر نے اپنے گانوں کے حقوق فروخت کر دئیے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ہیں۔

اس معاہدے کو امریکی میوزک انڈسٹری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے جوکہ 200 ملین ڈالرز یعنی 20 کروڑ ڈالرز میں طے ہوئی ہے ۔جسٹن بیبر کے مشہور ترین گانے ‘بے بی’ اور ‘سوری’ سمیت دیگر گانوں کے حقوق فروخت کیے گئے ہیں ان گانوں نے دنیا بھر میں موجود جسٹن بیبر کے مداحوں کے دل جیت لیے ۔جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق خریدنے والی کمپنی ہپگنوسس کا کہنا ہے اس کی زیادہ دلچسپی بیبر کے 290 گانوں میں ہے جبکہ ڈیل میں ایسے گانے شامل ہیں جو 31 دسمبر 2021 سے قبل ریلیز ہوئے تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں