فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ سے بہت کچھ سیکھا:بپاشا باسو

فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ  سے بہت کچھ سیکھا:بپاشا باسو

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ سے بہت کچھ سیکھا، ایک انٹرویو میں بپاشا باسو نے کہا کہ جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو حالات سے ہار مان کر شاید گھر بیٹھ چکی ہوتی۔

بپاشا باسو نے کہا کہ کیرئیر میں اتار چڑھاؤ سے بہت کچھ سیکھا ہے مگر مایوس ہونے کی بجائے پہلے سے زیادہ محنت کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا بالی ووڈ میں کام کرنے کا انداز ضرور بدلا ہے اسی لیے خود کو بھی اس میں ڈھال لیا ہے ۔ میری عادت پیچھے مڑ کر دیکھنے کی نہیں، میں اسے وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں اپنی نظر مستقل کی کامیابیوں پر رکھتی ہوں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں