سعودی عرب کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں:شاہ رخ

سعودی عرب کے لوگ بہت  اچھے اور مہمان نواز ہیں:شاہ رخ

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ۔شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے ۔

شینا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ آپ کا دورہ سعودی عرب کیسا رہا؟ اور جدہ میں آپ نے سب سے زیادہ کس چیز کو پسند کیا؟اس سوال پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ وہاں کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں