وقت کی پابندی شوبز میں میری کامیابی کی وجہ :عائزہ

وقت کی پابندی شوبز میں میری کامیابی کی وجہ :عائزہ

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا میں ہمیشہ وقت کی پابندی کا خیال رکھا جو میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔

عائزہ خان کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس کی اکثریت اپنے آپ کو پہچان نہیں پاتی اور اس بات کا تعین نہیں کر پاتے کہ انہیں کونسا پیشہ اختیار کرنا چاہئے لہذاطلبہ وطالبات اس بات کا انتظار نہ کریں کہ گریجویٹ کرنے کے بعد وہ ملازمت کریں گے ۔ میں نے طالب علمی کے دور میں فنی سفر کا آغاز کردیا تھا تاہم تعلیم اور کیریئر کو اولین ترجیح دی۔ان کاکہناتھاکہ نئے آنے والے فنکار سینئر سے سیکھنے پرتوجہ دیں ،سینئرز کا تجربہ ان کے لئے بے حد مفیدثابت ہوگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں