اگر اداکاری نہ کرتی تو مر جاتی:مشال خان

اگر اداکاری نہ کرتی  تو مر جاتی:مشال خان

کراچی (آئی این پی)اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ اداکاری میرے خون میں شامل ہے اگر اداکاری نہ کرتی تو مر جاتی۔

ایک انٹرویو میں مشال خان نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا جس کا اظہار انہوں نے اپنے گھر والوں سے بھی کیا تھا جس پر وہ ن کی باتوں پر تعجب کرتے تھے ۔ ایک سوال پر مشال خان نے کہا کہ ڈراموں میں اس لئے بھی کم کم نظر آتی ہوں کہ منتخب کردہ کام کرنا ہی پسند کرتی ہوں ہر کسی پروجیکٹ کو کرنے کی حامی نہیں بھرتی۔ انہوں نے کہا میں تعداد کی بجائے معیار پر یقین رکھتی ہوں اسی وجہ سے لوگوں کو میری اداکاری پسند آتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں