آغا علی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کردی

آغا علی نے اپنی دوسری  شادی کی خبروں کی تردید کردی

کراچی (آئی این پی)اداکار آغا علی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کردیا۔

گزشتہ روز آغا علی نے انسٹا سٹوری میں ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی اور سر پر گِرے رنگ کا قلا پہنا ہوا تھا، اس ویڈیو میں اداکار نے کہا تھا کہ ایک بار پھر،اب وضاحتی بیان میں دوسری شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اد اکار نے کہا کہ الفاظ ایک بار پھر کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک بار پھر ڈرامے میں شادی کرنے لگا ہوں۔ غلط معلومات پھیلانے والے اپنی شادیوں کی فکر کریں، میری کیوں اتنی ٹینشن لیتے ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں