ابراہیم خان کیساتھ کام کرنا نہایت شاندار ہوگا: کاجول
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان کے ساتھ کام کرنا نہایت ہی شاندار ہوگا۔
واضح رہے کہ کاجول اور ابراہیم علی خان فلم ‘سرزمین’ میں کام کر رہے ہیں، اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی اس فلم کی ڈائریکشن دے رہے ہیں۔کاجول جو گزشتہ روز 50 برس کی ہوگئی ہیں، انھوں نے 1994 کی فلم (یہ دل لگی) میں ابراہیم کے والد سیف علی خان کے ساتھ کام کیا تھا اور اب وہ فلم سرزمین میں ابراہیم کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ ابراہیم اس فلم کے ذریعے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کریں گے ۔ کاجول نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھیں سکرین پر دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔ فلم میں پرتھوی راج سوکومرن بھی کاجول کے ساتھ پہلی بار کام کر رہے ہیں۔