یہ خوفناک ہے ، سونم کپور بنگلادیشی عوام کیلئے دُعاگو

یہ خوفناک ہے ، سونم کپور  بنگلادیشی عوام کیلئے دُعاگو

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بنگلادیش میں جاری احتجاجی مظاہرے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھ کر پریشان ہوگئیں۔

 بنگلادیش کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات بھی ہوئے ، متعدد تھانوں اور دو ارکانِ اسمبلی کے مکانات بھی نذر آتش کیے گئے ۔ سونم کپور اپنے آفیشل انسٹاگرام کی سٹوری میں بنگلادیش میں جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوفناک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں