شادی سے قبل شوہر کیلئے خود رشتے تلاش کرتی تھی: صبور علی

 شادی سے قبل شوہر کیلئے خود رشتے تلاش کرتی تھی: صبور علی

کراچی (شوبز ڈیسک ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل اپنے شوہر علی انصاری کو بھائی سمجھتی تھیں اور اُن کے لیے رشتے بھی تلاش کرتی تھیں۔

صبور علی کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے اپنے شوہر علی انصاری سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے ۔اداکارہ نے کہا کہ مریم انصاری میری بہت بہترین دوست ہیں تو اسی وجہ سے میں اُن کے بھائی علی انصاری کو بھی اپنا بھائی سمجھتی تھی کیونکہ ہمارے یہاں دوستوں کے بھائی کو بھی اپنا بھائی سمجھا جاتا ہے ۔ علی انصاری سے شادی سے قبل، میں نے اپنی دوست اور علی کی بہن مریم انصاری کو کچھ لڑکیوں کے رشتے بتائے تھے اور علی کو بھی شادی کے لیے چند لڑکیوں کے نام تجویز کیے تھے ۔ میں جب بھی مریم کو علی کے لیے رشتے بتاتی تھی تو وہ مجھے کہتی تھی کہ تم کیوں نہیں کرلیتی علی سے شادی؟، میں یہی کہتی تھی کہ میں علی کو بھائی سمجھتی ہوں، میں کیسے شادی کرسکتی ہوں۔میں اور علی کیریئر سمیت دیگر معاملات پر بات کرتے تھے ، ہمارے درمیان کافی اچھی دوستی قائم تھی لیکن مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ ہماری دوستی شادی کے خوبصورت رشتے میں تبدیل ہوجائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں