’’کالکی2898‘‘کا نیا ریکارڈ پرابھاس نے شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

’’کالکی2898‘‘کا نیا ریکارڈ پرابھاس نے شاہ رخ کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(شوبزڈیسک)سپر سٹار اداکارہ پرابھاس کی فلم ‘کالکی2898’ نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا اور شاہ رخ خان کی فلم ‘جوان’ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی ریلیز کے 40 ویں روز ‘کالکی2898’ نے 640.6 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے جو شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ‘جوان’ کے مجموعی بزنس 640.2 سے زیادہ ہے ۔پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 2024 کی سب سے بڑی کمائی والی فلم بن گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں