فلم ’’ہم آپکے ہیں کون30‘‘سال بعد دوبارہ ریلیز
ممبئی(شوبزڈیسک ) ماضی کی سُپر ہٹ کلاسیکل بالی ووڈ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ نے اپنی ریلیز کے 30 سال بعد ایک بار پھر سینما گھروں میں واپسی کی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹارز سلمان خان اور مادھوری ڈکشٹ کی مقبول فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر یہ فلم 9 اگست یعنی آج دوبارہ بھارت کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔فلم کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر، راجشری فلمز نے بھارت کے سینی پولس تھیٹرز میں فلم کی دوبارہ خصوصی ریلیز کا شیڈول بنایا ہے جس کا اعلان راجشری فلمز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ میں کیا۔راجشری فلمز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے ساتھ محبت، دوستی اور گھریلو پیار کے جادو کو دوبارہ زندہ کریں کیونکہ یہ فلم 9 اگست سے سینی پولس کے منتخب سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے ۔
5 اگست 1994 کو ریلیز ہونے والی اس فلم ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپوں کے بجٹ سے بنائی گئی تھی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 135 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔