ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے گانے ’مومبتیے ‘ کیساتھ دھوم

ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے گانے ’مومبتیے ‘ کیساتھ دھوم

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر اپنی نئی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ۔۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے پسندیدہ پنجابی گانوں کے حوالے سے اپنی دلچسپی ظاہر کی اور سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے نئے گانے ‘مومبتیے ’ پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ہانیہ عامر کی تازہ ترین انسٹاگرام ریل میں انہیں میک اپ روم میں شوٹ کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، اس ویڈیو میں نہ صرف ان کی میک اپ مہارت کا مظاہرہ ہوتا ہے بلکہ انہیں دلجیت کے مدھر گانے پر لپ سنک کرتے اور اس کی دھن پر جھومتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔دلجیت دوسانجھ کا گانا مومبتیے  اپنے دلکش دھن اور پراثر بولوں کی وجہ سے ریلیز کے بعد سے ہی مقبولیت حاصل کر رہا ہے ۔ یہ گانا معروف نغمہ نگار جانی نے لکھا ہے ، اور اس کے میوزک ویڈیو کی ہدایتکاری اروِند کھیڑا نے کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں