عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی بولڈ تصاویر پر مداح ناراض

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کی بولڈ تصاویر پر مداح ناراض

کراچی (شوبزڈیسک )معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

 انسٹاگرام پر طوبیٰ انور نے کچھ بولڈ تصاویر ویسٹرن لُک میں شیئر کیں، جس پر مداح چراغ پَا ہوگئے ۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ عامر لیاقت کو سیڑھی بنا کر چھوڑ دیا، خود عیش کر رہی ہے ، وہ بیچارہ تو دنیا سے چلا گیا۔ ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ آپ بولڈ لُک میں نہیں بلکہ ڈیسنٹ انداز میں سوبر لگتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں