انڈیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ جاری، شاہ رخ خان پہلی بار شامل

انڈیا کے امیر ترین افراد کی لسٹ جاری، شاہ رخ خان پہلی بار شامل

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان 2024 کی ہورون انڈیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی ،بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سال کی عمر میں اداکار کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 7,300 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔

شاہ رخ خان کی اس فہرست میں شمولیت کا سبب ان کی مختلف شعبوں میں کامیاب سرمایہ کاری ہے ، جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کرکٹ ٹیم اور پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ شامل ہیں۔مالی کامیابی کے علاوہ، شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر بھی سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا شخص ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، جہاں ان کے ٹوئٹر پر 44.1 ملین فالوورز ہیں، یہ تعداد اس فہرست میں شامل تمام ارب پتیوں اور مشہور شخصیات سے زیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں