بھارتی اداکار جے سوریا کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمات دائر

بھارتی اداکار جے سوریا کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمات دائر

ممبئی(شوبزڈیسک ) بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جے سوریا کے خلاف جنسی ہراسانی کے مقدمات دائر کردئیے گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جے سوریا کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی 2 ایف آر درج کروائی گئی ہیں۔ دونوں مقدمات ایک اداکارہ مینو منیر کی جانب سے دائر کیے گئے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اداکار جے سوریا نے متعدد بار انہیں زبانی اورجسمانی طورپر ہراساں کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں