راجکمار راؤ نے فلم’’استری2‘‘ کے ‘ڈیلیٹ سین’ کی تصویر شیئر کردی

راجکمار راؤ نے فلم’’استری2‘‘ کے ‘ڈیلیٹ سین’ کی تصویر شیئر کردی

ممبئی(شوبزڈیسک ) بالی وڈ ہارر کامیڈی فلم ‘استری2’ کی ریلیز کے تقریباً دو ہفتے بعد اداکار راجکمار راؤ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے ۔۔

جس میں وہ خاتون کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ یہ ان کے پسندیدہ مناظر میں سے ایک تھا لیکن بدقسمتی سے یہ منظر فلم کے حتمی کٹ میں شامل نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق اس منظر میں راجکمار راؤ کا کردار وکی، ولن سرکٹا کو فریب دینے کے لیے عورت کا روپ دھارتا ہے کیونکہ سرکٹا صرف خواتین پر حملہ کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں