گاڑی پر آئی کے 804 کی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکرکی رہائی کاحکم

 گاڑی پر آئی کے 804 کی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکرکی رہائی کاحکم

لاہور(شوبزڈیسک)کینٹ کچہری لاہور نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ آئی کے 804 لگانے کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے ملزم کی فوری رہائی کا حکم دیا۔

پولیس نے عدالت سے ندیم نانی والا کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں