حریم شاہ نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا

حریم شاہ نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا

لندن(شوبزڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی لبرل ڈیموکریٹس پارٹی کے ذریعے برطانوی سیاست میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے۔

مارچ میں سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد اب حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے حالیہ الیکشن میں لبرل ڈیموکریٹس کیلئے مہم چلائی ہے اور پارٹی کا حصہ بن چکی ہیں، وہ لبرل ڈیموکریٹس کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اپنی پارٹی میں شامل کیا اور ان پر اعتماد ظاہر کیا۔ پاکستانی ہونے کے ناطے برطانوی پارلیمنٹ میں بیٹھ کر کسی سیاسی جماعت کے لیے کام کرنا ان کیلئے بڑی کامیابی ہے۔ حریم شاہ نے بتایا کہ وہ برطانیہ میں ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، جس کی تمام فیسز اور اخراجات برطانوی حکومت اٹھا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں