ہریتھک روشن، کیارا ایڈوانی کی اٹلی میں ’’وار‘‘2کی شوٹنگ کی ویڈیو لیک

 ہریتھک روشن، کیارا ایڈوانی کی اٹلی  میں ’’وار‘‘2کی شوٹنگ کی ویڈیو لیک

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور کیارا ایڈوانی کی نئی فلم ’وار 2’ کی شوٹنگ کی تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ویڈیوز میں ہریتھک روشن اور کیارا ایڈوانی کو ہاتھوں میں ہاتھ دئیے گانے کی شوٹنگ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے ۔گانے میں ہریتھک روشن سفید ٹی شرٹ کے اوپر ہلکے آسمانی رنگ کی شرٹ اور جینز پہننے ہوئے ہیں جبکہ کیارا ایڈوانی نے خوبصورت گلابی رنگ کا ڈریس پہنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں