شاہ رخ کی ائیرپورٹ آمد، دھکے سے گرتے گرتے بچے

شاہ رخ کی ائیرپورٹ آمد، دھکے سے گرتے گرتے بچے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان ممبئی ائیرپورٹ پر خاتون فین کے دھکے سے گرتے گرتے بچ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ابوظہبی جانے کے لیے ممبئی ائیرپورٹ پہنچے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور شاہ رخ شاہ رخ کے نعرے لگائے۔ شاہ رخ خان اپنی گاڑی سے اترے تو مداحوں نے ان کے قریب آکر تصویریں اور ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔ شاہ رخ خان کے سکیورٹی گارڈز نے ان کے گرد گھیرا بنا لیا لیکن خاتون فین سب کو پیچھے دھکیل کر شاہ رخ خان کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ رش اور خاتون کے دھکے کے باعث شاہ رخ خان توازن کھو بیٹھے تاہم انہوں نے فوری خود کو سنبھال کر گرنے سے بچایا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوف زدہ کرنے والا تجربہ قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ مداحوں کو سٹارز کی سلامتی اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں