امیتابھ بچن کا فلم ‘یارانہ’ میں حقیقی بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ رقص کا انکشاف

امیتابھ بچن کا فلم ‘یارانہ’ میں حقیقی بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ رقص کا انکشاف

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی مشہور فلم ’یارانہ‘ کے دوران پیش آنے والے حیرت انگیز واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے۔۔۔

 بتایا کہ کولکتہ کے نیٹاجی سبھاش چندر سٹیڈیم میں اس گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کے ملبوسات میں خاص برقی لائٹس استعمال کی گئیں جو ایک سوئچ بورڈ سے جڑی ہوئی تھیں۔اس وقت کی محدود ٹیکنالوجی کی وجہ سے، تاریں ان کے جسم پر لپیٹ دی گئی تھیں، اور جیسے ہی بجلی کا کرنٹ دوڑا، انہیں حقیقی بجلی کے جھٹکے لگنے لگے ، جنہوں نے انہیں غیر ارادی طور پر ناچنے پر مجبور کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں