معاشرے میں شعور کی کمی، ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے :صحیفہ جبار خٹک

معاشرے میں شعور کی کمی، ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھتے :صحیفہ جبار خٹک

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ جب ڈپریشن کے حوالے سے بات کرتی ہوں تو لوگ مجھے قرآن پاک پڑھنے، مختلف دعائیں اور اللّٰہ تعالیٰ سے قربت بڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔۔۔

 جو میں پہلے ہی طویل عرصے سے کر رہی ہوں لیکن میں صحت یاب نہیں ہو رہی۔ بحیثیت معاشرہ ہم بہت پیچھے ہیں، شعور کی کمی ہے، ہم ڈپریشن کو بیماری نہیں سمجھ سکتے، یہ تو اللّٰہ کا حکم ہے کہ پہلے دوا کرو پھر دعا جبکہ تک دوا نہیں کریں گے تو دعا سے کام نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں