شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللّٰہ کو کیا جواب دونگی:ہانیہ عامر

شہرت سے ڈر لگتا ہے کہ اللّٰہ  کو کیا جواب دونگی:ہانیہ عامر

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ اپنی شہرت سے خوف آتا ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کو کیا جواب دوں گی؟۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹنگ کے بارے میں بات کی اور کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر کوئی خوش رہے، اگر کسی کو ذہنی صحت کے مسائل درپیش ہیں تو وہ یہ جان سکے کہ ان کا حل کیا ہے؟ وہ اپنا مسئلہ کس کے ساتھ بیان کر سکے ؟ کیونکہ ذہنی صحت پر بات کرنا اب ممنوع نہیں سمجھا جاتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں