ڈرگ کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد ممتا کلکرنی کی 25سال بعد ممبئی واپسی

ڈرگ کیس میں کلین چٹ ملنے کے بعد  ممتا کلکرنی کی 25سال بعد ممبئی واپسی

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی بلاک بسٹر فلم ‘‘کرن ارجن’’ میں اپنے کردار سے شہرت پانے والی 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد ممبئی واپس آگئیں۔

ممتا کلکرنی پر 2000 کروڑ روپے منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی جسے ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا کر بالآخر خارج کرکے اداکارہ کو کلین چٹ دے دی ،ممتا نے 25 سال بعد اپنے آبائی شہر واپسی پر انسٹاگرام پر تصویر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘‘25 سال بعد اپنی مادروطن پر واپسی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں