کام کا بروقت معاوضہ نہ ملنے پر رمشا اور خوشحال خان مایوس

کام کا بروقت معاوضہ نہ ملنے پر رمشا اور خوشحال خان مایوس

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار رمشا خان اور خوشحال خان نے انڈسٹری میں معاوضے کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ مسئلہ اس حد تک عام ہوچکا ہے کہ اداکاروں کو اپنی عزتِ نفس مجروح ہونے کا احساس ہونے لگا ہے۔

بروقت معاوضہ نہ دینا اداکاروں کی توہین کے مترادف ہے۔ خوشحال خان نے کہا کہ جب اداکار اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں تو انہیں فوری طور پر ان کا حق ملنا چاہیے، کیونکہ تاخیر تخلیقی صلاحیتوں پر منفی اثر ڈالتی ہے ۔رمشا خان نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت ادائیگیاں صرف مالی مسئلہ نہیں بلکہ ان کی بقا کا معاملہ بھی ہے انہیں اپنے اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں۔ رمشا نے مزید بتایا کہ تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے سے بچنے کے لیے وہ سیٹ پر جانے سے انکار کر دیتی ہیں اور جب تک کہ انہیں معاوضہ نہ دیا جائے وہ سیٹ پر نہیں جاتیں۔ساتھ ہی انہوں نے انڈسٹری میں فنکاروں کے اتحاد کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا، کہ اکثر اداکار اس مسئلے پر آواز اٹھانے سے گریز کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں