میکسیکن اداکارہ مینڈک کا زہر پینے سے ہلاک

میکسیکن اداکارہ مینڈک  کا زہر پینے سے ہلاک

واشنگٹن(شوبزڈیسک)33 سالہ میکسیکن اداکارہ مارسیلا الکا زار روڈریگز ایک روحانی رسم کی پیروی کے دوران مینڈک کا زہر پینے سے ہلاک ہوگئی۔

میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ نے ایک قدیم روحانی روایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے جسم سے زہریلے یا نقصان دہ مادّوں کو نکالنے کیلئے مینڈک کا زہر پی لیا۔اداکارہ کی موت کی تصدیق میکسیکو کی پروڈکشن کمپنی ماپاچے فلمز نے کی جس نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں