مائیکل جیکسن کی بیٹی نے ساتھی فنکار کے ساتھ منگنی کرلی

مائیکل جیکسن کی بیٹی نے ساتھی فنکار کے ساتھ منگنی کرلی

نیویارک(شوبزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے اپنے بینڈ کے ساتھی جسٹن لانگ کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا ہے۔

 26 سالہ پیرس نے جسٹن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں، جن میں پروپوزل کے لمحات بھی شامل تھے ،پیرس نے اپنی پوسٹ میں ساتھی فنکار سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ، ‘سالگرہ مبارک ہو گزشتہ چند سالوں میں تمہارے ساتھ زندگی گزارنا ایک ناقابلِ بیان تجربہ رہا ہے، اور میں کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔ شکریہ کہ تم نے مجھے اپنا بنایا۔ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جسٹن لانگ نے سیاہ پینٹ اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی اور وہ پیرس کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوئے انہیں انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں