فریال محمود کو بولڈ ڈانس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ فریال محمود کو معروف پنجابی گلوکار و ریپر اے پی ڈھلون کے گانے ‘بورا بورا’ پر بولڈ لباس میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فریال محمود نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں وہ سفید کراپ ٹاپ میں آئینے کے سامنے بیلی ڈانس کرتی دکھائی دیں۔اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس ڈانس اور اداکارہ کے مختصر لباس کو بیہودہ قرار دے رہے ہیں۔