اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی:حرا عمر

اچھے اور ایماندار شخص سے  شادی کروں گی:حرا عمر

کراچی (شوبزڈیسک ) اداکارہ حرا عمر نے کہاہے کہ کہ اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کہا کہ انسٹاگرام پر شادی کے پروپوزل آتے ہیں اور کچھ والدین کے پاس بھی آتے ہیں۔

ابھی شادی کا کوئی پلان نہیں ہے اس لیے والدین کو منع کردیتی ہوں، ترکی کے ٹرپ کے دوران ایک مداح سے 20 سیکنڈ کے لیے ملی اس نے تھوڑی سی بات کی جب پاکستان آئی تو اس سے پہلے ہی انسٹاگرام پر شادی کا پروپوزل آیا تھا۔ شادی کا ارادہ نہیں تھا تو کوئی بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں